سانحہ احمدپورشرقیہ ،ملتان ڈویڑن بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ

اتوار 25 جون 2017 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) سانحہ احمدپورشرقیہ کے پیش نظر نشتر ہسپتال سمیت ڈویڑن بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں اس سلسلے میں کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ ڈویڑن بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں آئل ٹینکر حادثہ کے زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس حوالے سے نشتر ہسپتال اور برن یونٹ میں اضافی بیڈز اور ڈاکٹرز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں تمام پیرا میڈیکل عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :