Live Updates

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی سانحہ احمدپورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ آمد

جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20لاکھ روپے فی کس اور زخمی ہونے والوں کیلئے 10لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

اتوار 25 جون 2017 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سانحہ احمدپورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ پہنچے ،زخمیوں کی عیادت کی اور جاں بحق اورزخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا،اس موقع پر صوبائی وزراء و ضلعی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برن یونٹ میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیںاور زخمیوں کے علاج کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ کے زخمیوں کے ورثاء سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ زخمیوں کے علاج ومعالجے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے سانحہ بہاولپور میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین کے لئے 20لاکھ روپے فی کس اور زخمی ہونے والوں کیلئے 10لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہ کہا کہ سانحہ بہاولپور نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ نشتراسپتال ملتان کے دورہ کے ملتان وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف واپس بہاولپور روانہ ہوگئے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات