سانحہ احمدپورشرقیہ ، جنوبی پنجاب کی فضا سوگوار رہی،کئی کاروباری مراکز بندرہے

سیاسی رہنمائوں نے قوم سے عیدسادگی سے منانے کی اپیل کردی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،جاویدہاشمی،شاہ محمودقریشی ،حامدسعیدکاظمی ودیگر نے نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زخمیوں کی عیادت کی‘شہریوں کی بڑی تعداد بھی خون کے عطیات دینے جسپتالوں میں پہنچ گئی

اتوار 25 جون 2017 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) سانحہ احمدپورشرقیہ پر جنوبی پنجاب کی فضا سوگوار رہی ،سیاسی رہنما?ں نے بھی آئل ٹینکر حادثے میں بڑی تعداد میں جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے عیدسادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق احمدپورشرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں 146سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ،سانحہ پر جنوبی پنجاب کی فضائ سوگوار رہی ،احمدپورشرقیہ ،بہاولپور ،ملتان میں سانحہ کے سوگ میں کئی کاروباری مراکز بندرہے۔

سانحہ میں زخمی ہونے والے افرادکو نشتراسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کیا گیا تو شہریوں کی بڑی تعداد خون کے عطیات دینے نشتراسپتال پہنچ گئی۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی،مخدوم احمد محمود ،سیدحامدسعید کاظمی سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات نے اس المناک سانحہ پرگہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل سے بڑے سانحہ نے قوم کو دکھی کردیا ہے ،پوری قوم جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی ،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اورسابق وفاقی وزیرسیدحامدسعید کاظمی نے نشتراسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما?ں کا کہنا تھا کہ عید سے قبل المناک حادثے پرپوری قوم کے دل دکھی ہیں۔مصیبت کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں زخمیوں کے علاج ومعالجے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرے۔سیاسی رہنما?ں نے قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدا جتماعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے خصوصی دعا کی جائے۔