پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کا آئل ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

اتوار 25 جون 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کی مرکزی قیادت نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ قومی سانحہ ہے جس میں ڈیڑھ سو کے قریب افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس المناک حادثے پر پوری قوم دل شکستہ اور سوگوار ہے ، غم کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں ، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کوآئندہ ایسے المناک حادثات سے محفوظ رکھے۔