وزیراعلیٰ بلوچستان کا احمد پورشرقیہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اتوار 25 جون 2017 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے حادثہ اور بہہ جانے والے تیل میں جھلس کر لاتعداد لوگوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور المناک حادثہ ہے جس نے بہت سے لوگوں کی جانیں لے لیں جس پر جتنا افسوس کیاجائے کم ہے وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :