ٹرین سے گر کر مسافر جاں بحق

اتوار 25 جون 2017 19:30

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) عید منانے کیلئے گھر کو روانہ شخص ٹرین سے گر کر جان کی بازی ہار گیا،پولیس کے مطابق خانیوال کا رہائشی حافظ عمران لاہورمیں کام کرتا تھا جو عید منانے کیلئے موسیٰ پاک ایکسپریس پراپنے آبائی شہر جا رہا تھا کہ چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بوگی سے باہر جھانکتے ہوئے سر میں کھمبا لگنے سے شدیدزخمی ہوکر نیچے گرگیا اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :