مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 25 جون 2017 19:30

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) بائی پاس پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گائوں 110/7-Rکا رہائشی 30سالہ محمد اقبال شہر سے واپس گھر جارہا تھا کہ بائی پاس روڈ پرواقع ہوٹل کے قریب نجی کمپنی کی بس نے اسکی موٹر سائیکل کو کچل ڈالا،حادثہ کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے بس قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :