ایکسپائر اجزاء کے استعمال پر معروف ملٹی نیشنل چین فیٹ برگر سیل،ہارڈیز کو ناقص تیل کے استعمال پر 1لاکھ جرمانہ

وزیر خوراک بلال یسین اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف سحری پوائنٹس کی چیکنگ گزشتہ ہفتے ڈی سیل ہونیوالے سالٹ اینڈ پیپر ریسٹورنٹ انتظامیہ کوہد ایات پر عمل کرنے پر شاباش عوام کوصحت مند خوراکی فراہمی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،وزیر خوراک بلال یٰسین

اتوار 25 جون 2017 19:30

ایکسپائر اجزاء کے استعمال پر معروف ملٹی نیشنل چین فیٹ برگر سیل،ہارڈیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے فوڈ اتھارتی کی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے معروف ریسٹورنٹس پر سحری اوقات میں کاروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری خوراک بنانے اور بیچنے تین ریسٹورنٹس کو جرمانہ کیا ۔انھوں نے لاہور کے معروف علاقے ایم ایم عالم روڈ پر فیٹ برگر کو سیل جبکہ ہارڈیز کو جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ملٹی نیشنل چین فیٹ برگر کو زائد المعیاد تیل کے استعمال پر سیل کیا گیا۔فیٹ برگر کے بن اور ڈبل روٹی بھی زائد المعیاد پائی گئی۔ہارڈیز ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ہارڈیز ریسٹورنٹ پر ناقص کوکنگ آئل استعمال کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیں معروف ریسٹورنٹ پر ناقص تیل کو ضائع کرنے کا ریکارڈ بھی عدم موجود ایا گیا ۔

(جاری ہے)

سالٹ اینڈ پیپر ریسٹورنٹ کو گزشتہ ہفتے ڈی سیل کرنے کے بعد دوبارہ چیکنگ کی گئی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے پروزیر خوراک بلال یٰسین نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو شاباش دی۔ واضح رہے کہ سالٹ اینڈ پیپر کو گزشتہ ہفتے سیل کرنے کے بعد اصلاح کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔ وزیر خوراک بلال یٰسین نے صارفین سے گفتگو بھی کی اور ان سے خوراک کے معیار کے متعلق پوچھا۔

اس موقع پر بلال یٰسین نے کہا کہ صارفین کو صاف اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک دو نہیں بلکہ 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہے ۔ ان 3شفٹون کے علاوہ سپیشل آپریشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارتی ہیں۔ وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کوصحت مند خوراکی فراہمی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

بعدازاں وزیر خوراک بلال یٰسین نے شادمان اور کریم پارک رمضان بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں،معیا ر اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔انھوں نے رمضان بازاروں میں لیموں،پیاز اور آلو کی قیمتوں کا جائزہ لیا جبکہ پھلوں کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے رائے لی اور اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے آٹے اور چینی کے معیار اور وزن کے حوالے سے بھی خریداروں سے استفسار کیا۔

متعلقہ عنوان :