حکومت پنجاب سانحہ بہائولپور کی وجہ سے عید سادگی سے منانے کا اعلان کر دیا

احمد پور کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آنیوالا حادثہ بہت ہی افسوس ناک ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 25 جون 2017 19:30

حکومت پنجاب سانحہ بہائولپور کی وجہ سے عید سادگی سے منانے کا اعلان کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں ہونے والے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ احمد پور کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والا حادثہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔یہ حادثہ اہل پاکستان کے لیے نہایت ہی المناک ہے اور اس حادثے پر جتنا افسوس کیا جائے اتنا ہی کم ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب احمد پور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔حکومت پنجاب سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمی افراد کے علاج معالجہ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے زخمی افراد کی مکمل صحت یابی تک مفت علاج معالجہ جاری رہے گا۔ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ احمد پور کے سانحہ کے لواحقین کو اللہ پاک صبر جمیل عطا فرمائے۔ احمد پور شرقیہ بہاولپور میں ہونے والے حادثہ کے پیش نظر ملک محمد احمد خان نے عید الفطر کو سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہیاور قوم سے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔