ملک حادثوں کی زد میں ہے اور وزیر اعظم اپنے کرپشن چھپانے کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہے

سیاسی جماعتیں سانحات کی صرف مذمت کرکے کے پیچھے ہٹ جاتے ہیں،ہم بحیثیت قوم بے حس ہو چکے ہیں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب

اتوار 25 جون 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک حادثوں کی زد میں ہے اور وزیر اعظم اپنے کرپشن چھپانے کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہے،ہر دوسرے دن مظلوم محب وطن لوگوں کے گھر لٹتے اور برباد ہوتے ہیں،سیاسی جماعتیں صرف مذمت کرکے کے پیچھے ہٹ جاتے ہیں،ہم بحیثیت قوم بے حس ہو چکے ہیں،ملک کی کسی کو فکر نہیں،حکمرانوں اور سیاست دانوں کے جائیداد اور کاروبار باہر ہیں یہاں صرف حکمرانی کا مزہ لینے آتے ہیں،ان کو پاکستان سے نہیں پاکستان کے قومی وسائل لوٹنے سے سروکار ہیں،ان خیالات کا بروز اتوار انہوں نے پاراچنار واقعہ پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا پاراچنار میں 100 سے زائد لوگ شہید ہوئے ہیں،سینکڑوں لوگ زخمی ہیں اور موت و حیات کی کشمکش میں ہیں،بار بار اس علاقے کو نشانہ بنایا جاتا رہا اور ہمیں سکیورٹی اداروں اور نام نہاد حکمرانوں کی طرف سے طفل تسلیاں دیتے رہے،پاراچنار کے ان سانحات میں اگر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوئے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا لیکن یہ کسی بھی طرح ممکن نہیں،آج تیسرے دن سے پاراچنار کے عوام دھرنہ دیے احتجاج کر رہے ہیں،لیکن نہ ان مظلوموں کی طرف کوئی توجہ دے رہا ہے نہ کوئی ریاستی ادارہ یا حکومتی کارندے ان کی کے مطالبات کو سننے کی زحمت کر رہے ہیں،پاراچنار اس وقت غزہ بن چکا ہے،انٹرنیٹ،موبائل سروسسز مکمل طور پر ریاست کی طرف سے بند ہے تاکہ ان مظلومین کی آواز دنیا تک نہ پہنچ سکے،علامہ راجہ ناسر عباس جعفری نے کہا کہ یہ مظلومین کی فریاد ہے جسے کوئی بھی نمرود و فرعون نہیں دبا سکے گا انشااللہ نماز عید کے اجتماعات میں پورے ملک میں مظلومین پاراچنار سے اظہار یکجہتی کے لئے بھر پور احتجاجی مظاہرے ہونگے،پاراچنار کے لوگوں کو حب الوطنی کی سزادی جارہی ہے،مقامی رضار کار فورس کو ہٹانے کے مقاصد اور اہداف کا اب پتہ چل رہا ہے،ایک طرف دہشتگردوں کا راستہ صاف کرکے ان کو ہماری نسل کشی کا ٹاسک دیا گیا ہے،دوسری طرف جب لوگ احتجاج کے لئے نکلتے ہیں تو سکیورٹی اداروں میں موجود متعصب لوگ بے گناہوں پر گولیاں برساتے ہیں،آخر اس ملک میں ہونے کیا جا رہا ہی ایک آپریشن ابھی جاری تھا دوسرا ردالفساد کے نام سے اعلان کیا گیا لیکن ہماری نسل کشی میں کمی کی بجائے روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے،دہشتگردوں کے نرسری کالعدم گرہوں کو پاکستان میں کھلی چھٹی ہے کہ وہ جو چاہے مرضی کرے،خدا را ملک عزیز پاکستان پر رحم کریں ،اور محب وطن لوگوں پر زمین تنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

(جاری ہے)

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاراچنا کے عوام کے مطالبات فوری حل نہ کیے تو یہ سلسلہ بعید نہیں پورے ملک میں شروع ہوجائے،وہاں کے عوام کو کرپٹ اور دہشتگردوں کے سہولت کار پولیٹیکل ایجنٹ اور دیگر اداروں سے مذاکرات کرنے کے لئے تیار نہیں،یہ لوگ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،عوا، ان سانحات کو متعلقہ ذمہ داران کے دہشتگردوں سے ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیتے ہیں،ریاست اور ریاستی اداروں کے اعلیٰ حکام ان کے تحفظات دور کریں،کرم ایجنسی کے مظلومین قائل میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ،محب وطن اور پرامن قوم ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایف سی کا کرنل اجمل ملک سکیورٹی کے نام پر وہاں کی خواتین کی بے حرمتی کرتا ہے،نہتے عوام پر دہشتگردوں کیساتھ مل کر گولیاں برساتے ہیں لیکن اس متنازعہ کرنل کو وہاں سے ہٹایا نہیں گیا،کل ہم پورے ملک میں عید کے اجتماعات میں احتجاج کر رہے ہیں اگر مطالبات نہ مانے اور مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوئے تو ہم پوری دنیا میں احتجاج شروع کرینگے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بہاولپورکے المناک سانحہ پر دلی دکھ کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے رہنماوں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کی کہ وہ امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عید الفطر متاثرین کیساتھ منائیں۔

متعلقہ عنوان :