چنیوٹ شہر میں نماز عیدالفطر کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ،مرکزی عید گاہ میں مولانا احمد حسن ، جامع مسجد صدیق اکبر میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی،نماز عید 8:15بجے پڑھائیں گے

اتوار 25 جون 2017 19:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) چنیوٹ شہر میں نماز عیدالفطر کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مرکزی عید گاہ میں 8:15بجے مولانا احمد حسن ، جامع مسجد صدیق اکبر محلہ گڑھا 8:15بجے مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی میں9بجے مولانا نعیم الدین ، مرکزی جامع مسجد مبارک اہلحدیث ڈاکخانہ گرائوند میں 7:00بجے ،مرکز مدینہ فیصل آبادروڈ 6:30بجے، مرکزی جامع مسجد نورالاسلام گول بازار چناب نگر مولاناقاری شبیر احمد عثمانی7:30بجے، مسلم کالونی چناب نگر میں صاحبزادہ قاری محمد سلما ن عثمانی7:30بجے،گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ قاری دائود قمر7:00بجے عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہونگے

متعلقہ عنوان :