دہشت گرد بے گناہوں کا کا قتل عام کر رہے ہیں، سانحہ پارہ چناراور کوئٹہ کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رکھے

ضلعی چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پیر زادہ اقبال حسین کا حکومت سے مطالبہ

اتوار 25 جون 2017 19:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) بین المذاہب امن کمیٹی چنیوٹ کے ضلعی چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین سٹی چیئرمین مولوی مشتاق احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سانحہ پاراچنار پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد لوگ بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں سانحہ پارہ چناراور کوئٹہ میں سینکڑوں بے گناہ شہری شہید ہوئے اس واقعہ کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رکھے اور اس آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے ان کا مزید کہا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا پوری پاکستانی قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہو گا ہماری سیکورٹی فورسز اور افواج پاکستان و پولیس کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں لازوال ہیں انہوں نے سانحہ بہاولپور میں بھی 125افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :