چنیوٹ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریش 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی

اتوار 25 جون 2017 19:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) چنیوٹ پولیس نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن 150 سے زائد گھروں کی تلاشی اور چار سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق DPO چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پرچنیوٹ پولیس نے گزشتہ رات ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا۔

سرچ اپریشن میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اورایلیٹ کی ٹیموںنے حصہ لیا۔ دوران سرچ اپریشن150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔دوران سرچ اپریشن چارسو سے زائد مشکوک اشخاص کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے چیکنگ ہوئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 25 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور بعد از تصدیق چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :