تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے

صدرپاکستان علماء کو نسل چنیوٹ قا ری محمد سلمان عثمانی کا بیان

اتوار 25 جون 2017 19:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)پاکستان علماء کو نسل چنیوٹ کے صدر قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور ﷺ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ بروز اتوار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ ،اسرائیل و دیگر مغربی ممالک کی آشیر آباد حاصل کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کر نے کی مذموم کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اس فتنہ کی سرکوبی کیلئے پورے عالم اسلام کو متحد ہو کر یکجان ہو کر مقابلہ کر نا ہو گا اور اسلام جو کہ اللہ کا پیارا دین ہے اس کو عام کر نے کیلئے دنیا کے ہر کو نے میں جا کر حضور ﷺ کی ختم نبوت کا پیغام دینا ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

،انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت و دیگر مغربی ممالک بلکہ پو ری دنیا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ دراصل اسلام کی حقانیت کی واضح دلیل ہے ، پاکستان بھرمیں جتنی دینی جماعتیں کام ک رہی ہیں وہ سب مل کر کفریہ طاقتوں خصوصاً قادیانیوں کے خلاف میدان عمل میں اتر کر صحیح معنوں میں ختم نبوت کا تحفظ کر نے کا کردار ادا کریں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی اسلام ملک دشمن سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھے اور قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے۔