حرمین شریفین پر حملہ بہت بڑی دہشت گردی ہے،کوئٹہ ،پارا چنار،اور کراچی میں خود کش فائرنگ کے حملے ملک عزیز پاکستان کی سا لمیت پر حملے ہیں ،سانحہ احمد پو ر شرقیہ میں قیمتی جا نوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے

نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کی پریس کانفرنس

اتوار 25 جون 2017 19:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیرمرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ حرمین شریفین پر حملہ بہت بڑی دہشت گردی ہے،کوئٹہ ،پارا چنار،اور کراچی میں خود کش فائرنگ کے حملے ملک عزیز پاکستان کی سا لمیت پر حملے ہیں ،سانحہ احمد پو ر شرقیہ میں قیمتی جا نوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے ،ان تمام سانحات کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عالم اسلام متحد ہو کر دہشت گر دی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

وہ بروز اتوار مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں عالم اسلام کے عظیم مرکز حرمین شریفین کو بھی نہ چھوڑا اور اپنی بربریت کا نشانہ بنا ڈالا دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں ،حرمین شریفین اور روضہ رسول ؐ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں دہشت گردوں کو شکست فاش دے کر دم لیں گے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے حرمین شریفین پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور اس میں ایک خاص گروہ شامل ہے جس کو عالمی طا غوتی قوتوں کی اشیرباد حاصل ہے ان طاقتوں کو مسلمانوں کو مل کر بالخصوص مسلم حکمرا نوں اس میں اپنا موثر کردار ادا کر نا ہو گا اور آپس کے اختلا فات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے حالت جنگ میں ہے اور دہشت گر دی کا شکار ہے دشمن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی وہ خواہ پاکستان کی ابھرتی معیشت ہو یا سی پیک منصوبہ یا بیرونی سر مایہ کا ری ،اس میں بھارت اور اس کی ایجنسی راء کی کا رستا نیاں شامل ہیں جس کے تحت وہ پا کستان کو عدم استحکام سے دو چار کر نا چاہتے ہیں ،لیکن یہ دشمن کی بھول ہے ،ہر پاکستانی محب وطن ہے اور وطن کے عشق و محبت سے سر شار ہے اور اپنے وطن کا دفاع کر نا جا نتا ہے دشمن پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے بھی دیکھے گا تو اس کی آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کلبھوشن کے اعترافات کو سامنے رکھتے ہو ئے پاکستان میں دہشت کرانے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت جا ئے اور بلا جھجک کلبھوشن کو سر عام پھا نسی پر لٹکا یا جا ئے پاکستان میں دہشت گر دی بھارت ہی کروا رہا ہے اور یہی پاکستان کا ازلی دشمن ہے جس کو ہم مل کر شکست فاش دیں گے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور ان قیمتی جا نوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے ،ہم پاکستان کی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں دیں گے بلکہ اپن ی فوج اور حکومت کیساتھ مل کر پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑیں گے ۔