ملک دشمنوں کی جانب سے تھریٹ کے پیش نظر عید کے دِنوں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں،چھٹیوں پر گئے ہوئے پولیس ملازمین کو بھی واپس بلا لیا جائے ، پولیس افسران خود حساس علاقوں میں گشت ونگرانی کریں

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله کا پنجاب کے 8 دویژنوں کے سربراہوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

اتوار 25 جون 2017 19:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله ن نے کہا کہ ملک دشمنوں کی جانب سے تھریٹ کے پیش نظر عید کے دِنوں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں چھٹیوں پر گئے ہوئے پولیس ملازمین کو بھی واپس بلا لیا جائے اور پولیس افسران خود حساس علاقوں میں گشت اور نگرانی کریں۔ وہ اتوار کو یہاں پنجاب کے 8 دویژنوں کے سربراہوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں ویڈیو لنک کے خطاب کا انتظام آر پی او آفس میں کیا گیا تھا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله نے کہا کہ لاہور راول پنڈی اور فیصل آباد ڈویژنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے،عید کے کھلے اجتماعات ،غیر ملکی افراد پارکوں ،قبرستانوں میں خصوصی نگرانی کی جائے ان مقامات کی سویپنگ کی جائے واک تھرو گیٹ میٹل ڈی کیٹر سے چیک کیا جائے نماز عید کو جانے والوں کی انٹری گیٹ ایک رکھا جائے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے چیف سیکورٹی اور آئی جی پولیس پنجا ب کو بھی ہدایت کی ہے کہ عید کے دِنوں میں سیکورٹی اقدامات میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ویڈیو لنک خطاب کے دوران بہاولپور سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔