پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا سانحہ احمد پور شرقیہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 19:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، جنرل سیکریٹری نتاشا دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن شوکت بسرا، قادر شاہین اور محمد سلیم بھٹی نے سانحہ احمد پور میں آئیل ٹینکر کے حادثہ کے نتیجہ میں ہونے والی آتشزدگی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

اس سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج و معالجہ کے لئے کوئی کوتاہی نہ برتیں ۔

متعلقہ عنوان :