شہبازشریف ملتان میں زخمیوں کی عیادت کے بعد لاہور جانے کی بجائے دوبارہ بہاولپور آگئے

زخمیوں کی منتقلی کیلئے بہترین انتظامات پر پاک فوج کے جوانوں اور ریسکیو 1122 کے عملے کی کارکردگی کی ستائش

اتوار 25 جون 2017 19:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ملتان میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد واپس لاہور جانے کی بجائے دوبارہ بہاولپور آگئی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کو لاہور منتقل کرنے کا عزم کا اظہار کیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے سی 130 طیارے کے ذریعے زخمیوںکو لاہور بھجوانے کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی-وزیر اعلی نے پاک فوج کے جوانوں اور ریسکیو 1122 کے عملے کی تعریف کی اور زخمیوں کی منتقلی کیلئے بہترین انتظامات پر انہیں شاباش دی اور کہا کہ آپ ایک قومی خدمت کر رہے ہیں اور آپ کا یہ کردار لائق تحسین ہے -

متعلقہ عنوان :