پی ایس ایکس رواں ماہ 29 جون سے لسٹڈ کمپنیز میں شامل ہو جائے گی

اتوار 25 جون 2017 19:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) رواں ماہ 29 جون سے لسٹڈ کمپنیز میں شمار ہونے لگے گی اور اس کے شیئرز کی باقاعدہ ٹریڈنگ شروع ہو جائے گی جس کے بعد پی ایس ایکس اپنے ہی حصص کی تجارت کرنے والی جنوبی ایشیاء کی پہلی اسٹاک ایکسچینج بن جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کے ممبران اور بروکرز کے مطابق ہفتہ وار اور عید الفطر کی چھ روزہ تعطیلات کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوگا۔

پی ایس ایکس کے 20 فیصد شیئرز عوام اور انویسٹرز کو فروخت کئے گئے ہیں جبکہ 40 فیصد شیئرز چینی کنسورشیم کے پاس ہیں۔ پاکستان اسٹایک ایکسچینج کا شیئر 28 روپے فی شیئر کے حساب سے فروخت کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ایکس کے 40 فیسد شیئرز تاحال ممبرز اور بروکرز کے پاس ہیں۔