پی ایس او کا عید الفطر کے موقع پر پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کا اعلان

اتوار 25 جون 2017 19:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے عید الفطر کے موقع پر اپنے صارفین کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ایس او کے ترجمان نے ’’ اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ پی ایس او نے اپنے صارفین کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق عیدالفطر اور ہفتہ وار تعطیلات کے دوران 28 جون 2017ء تک پی ایس او کے اپنے پٹرول پمپس پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :