خیبرپختونخوامیں عیدالفطرکے موقع پرسکیورٹی ریڈالرٹ

اتوار 25 جون 2017 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء)خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی ۔ پشاور میں 247 سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کی حفاطت کے لئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عید سکیورٹی پلان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں بازاروں کی حفاظت ، نماز عید کے اجتماعات اور بعد ازاں عید کے تین دنوں میں شہروں کی حفاظت کے انتظامات شامل ہیں ۔

انسپکٹر جنرل پولیس کے مطابق تمام آفیسرز کو عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ مسافروں کی حفاظت کے احکامات بھی جاری کئے جا چکے ہیں ۔ پشاور میں بھی عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سکیورٹی پلان کے تحت پولیس کی ریگولر فورس کے علاوہ 12سو اضافی اہلکار بھی سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کئے گئے ہیں ۔