آفتاب شیرپائواورسکندرشیرپائو کا آئل ٹینکرپرآگ لگنے کے واقعہ پراظہارافسوس

اتوار 25 جون 2017 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپائو اور صوبائی چیئرمین و صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپائو نے بہاولپور میں آئل ٹینکر پر آگ لگنے کے واقعہ میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں انہو ںنے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کے لئے الله تعالیٰ سے دعا کی ہے ۔مصیبت کی اس گڑی میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ پوری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مقامی سطح پر اقدامات کی اشد ضرور ت ہے