رمضان کی صورت میں الله تعالیٰ کی نعمتوں کا شکرادا کرناعید الفطر کافلسفہ ہے، محمود خان

اتوار 25 جون 2017 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل، ثقافت، میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روزہ احساس کا نام ہے جو مسلمانوں میں ایمانی قوت کو تقویت دیتی ہے ۔محمود خا ن نے کہا کہ عید الفطر کا فلسفہ ہی یہی ہے کہ رمضان کی صورت میں الله تعالیٰ کی نعمتوں کا شکرادا کیا جائے اور اپنے ذاتی اختلافات بھول کر آپس میں بھائی چارے اور یک جہتی کا اظہار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں الله تعالیٰ کی جانب سے رحمت ،مغفرت اور دوزخ سے نجات کی صورت میںعطاکردہ نعمتوں پر صبر و شکر اور سب مل کر خوشی اور مسرت کا اظہار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسی فلسفہ اجتماعیت اور جذبہ اتفاق کے ذریعے معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے ، مظلوم کو حق کی ادائیگی ، انصاف کی بالادستی اور غریبوں کی خوشحالی کے لئے بھر پور جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مظلوم عوام کو ظالمانہ نظام اور سرمایہ دارانہ سو چ سے نجات دلانا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔