بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور سی پیک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 25 جون 2017 18:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتوار کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی قربانیوں اور امن و استحکام کیلئے کوششوں اور علاقائی معاشی ترقی کیلئے اس کے نقطہ نظر کا اعتراف کیا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔