فیصل آباد ، پو لیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون 1021کریمنل گرفتار، بھاری مقدار اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 25 جون 2017 18:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ضلعی پو لیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون 1021کریمنل گرفتار ضلعی پولیس جو ئے کے اڈے ختم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی تفصیل کے مطا بق ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر تھانہ جات میں193مقدمات درج کرکی193ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی149 عددپسٹل،28عددبندوق،09عددرا،ریوالور04 عدد،03عددکلاشنکوف،07 عدد کاربین اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکئے منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران229مقدمات درج کر کی229ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سی129.

(جاری ہے)

029کلوگرام چرس،165گرام افیون ،2637 لیٹر شراب اور04 چالو بھٹیاں بر آمد کر لیں اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میںکی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نی23دنوںمیں599مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاجن میںAکیٹیگری کی85مجرمان اشتہاری،Bکیٹیگری کی514مجرمان اشتہاری ،عدالتی مفروران31اور299ٹارگٹ افینڈر کوگرفتارکیا ضلعی پو لیس جو ئے اڈوں کو ختم کر نے مین مکمل طور پر نا کام رہی ضلع بھر بیشتر جو ئے اڈے پو لیس کی نگرا نی میں چل رہے ہیں فیصل آباد میں منشیات فروشوںکی گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد نے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل د ے دیئے،منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیاجائے گا ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :