وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کاآئل ٹینکر پھٹنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بہاولپورمیں آئل ٹینکر پھٹنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے الله تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :