آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ڈرائیور، کنڈیکٹر کے بحفاظت باہر نکل آنے پر انتظامیہ نے معاملہ ختم سمجھ کر آنکھیں بند کرلیں

ٹینکر الٹنے ، آگ لگنے میں تیس سے چالیس منٹ کا وقفہ تھا ، تین سے چار اہلکار لوگوں کو روکنے میں ناکام رہے ‘ نجی ٹی وی

اتوار 25 جون 2017 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) بہاولپور کے علاقہ احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے المناک سانحہ نے انتظامیہ کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دئیے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے بحفاظت باہر نکل آنے پر انتظامیہ نے معاملہ ختم سمجھ کر آنکھیں بند کر لیں اور آئل ٹینکر میں پیٹرول کی صورت میں پڑے سانحہ کے خطرے کو نہ بھانپ سکے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر الٹنے کے بعد سینکڑوں لوگ وہاں جمع ہوگئے جنہوںنے رسنے والا پیٹرول جمع کرنا شروع کر دیا ۔ موٹر وے پولیس کی گاڑی بروقت پہنچ گئی لیکن تین سے چار اہلکار لوگوں کو موت سے کھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق آئل ٹینکر الٹنے اور آگ لگنے میں تیس سے چالیس منٹ کا وقفہ تھا اور اس دوران لوگوںکی تعداد بڑھتی رہی لیکن انتظامیہ کا کردار پر سوالیہ نشان ہے جو ممکنہ حادثے کو محسوس نہ کر سکی۔

متعلقہ عنوان :