آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

جہاں ٹینکر گرا وہاں ہریالی ، لوگوں کا رش تھا،دھماکے ‘آگ لگنے کے بعد ہر طرف تباہی ،جلی ہوئی لاشیں پڑی تھیں

اتوار 25 جون 2017 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) بہاولپور کے علاقہ احمد پور شرقیہ میں قیامت صغریٰ برپا ہونے سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ جہاں آئل ٹینکر گرا وہاں ہریالی اور لوگوں کا رش تھا لیکن دھماکے اور آگ لگنے کے بعد ہر طرف تباہی اور جلی ہوئی لاشی پڑی تھیں۔ نجی ٹی وی پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل ہائی وے سے ایک جہازی سائز آئل ٹینکر پھسل کر کھیتوں میں گرا ہوا ہے اور اس سے پیٹرول بہہ رہا ۔

(جاری ہے)

بچوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی موت سے بے خبر رسنے والا تیل برتنوں، بوتلوں اور شاپنگ بیگز میں بھر رہے ہیں ۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ نیشنل ہائی وے سے گزرنے والی کئی گاڑیوں نے بھی وہاں رک کر اپنے پاس موجود بوتلوں میں پیٹرول بھرا ۔جس جگہ آئل ٹینکر گرا وہاں پر ہر طرف ہریالی اور لوگوں کا رش تھا لیکن جب مبینہ طور پر چنگار ی سے ٹینکر میں دھماکے اور آگ لگی تو آناً فاناًہر طرف تباہی ، بربادی اور جلی ہوئی لاشیں پڑی تھیں۔

متعلقہ عنوان :