نماز عید پولو گرائونڈ میں صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، گورنر سندھ، سفارتکار دیگر عمائدین شہر نماز ادا کریں گے

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع آج صبح گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں منعقد ہوگا جہاں گورنر سندھ ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ،مختلف ملکوں کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندے اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نماز عید ادا کرے گی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد کے مطابق نماز عید کے اجتماع کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گلشن جناح میں اسلامی ملکوں کے پرچم لگا نے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی مکمل ہوچکے ہیں، پولو گرائونڈ میںنماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، امامت کے فرائض مولانا محمد احمد سلیمی انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اجتماع میں ملک کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :