عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنیوالوں سمیت سب کو عید مبارک
صدر و وزیر اعظم عید کے موقع پر قوم کی بیٹی کی رہائی کے حوالے سے اپنے وعدوں کو یاد رکھیں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
اتوار 25 جون 2017 18:40
(جاری ہے)
عید الفطر کے موقع پر عافیہ سیکریٹریٹ سے اپنے پیغام میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید کہا کہ ماضی میں ایسے متعدد مواقع آئے کہ جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو باعزت رہائی دلوائی جاسکتی تھی لیکن حکومت نے ان مواقعوں کو ضائع کیا۔
عا فیہ کی استقامت کو سلام کر تے ہیں جس نے اس جج کو بھی معا ف کر دیا جس نے اسے 86سا ل کی نا جا ئز سزا سنا ئی اور پو ری دنیا سے اپیل کی اس کے نام پر کو ئی اشتعال انگیزی نہ کی جا ئے۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ رہائی تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ناکردہ جرائم کی سزا دی جارہی ہے اور ان کی قید سے آزادی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آواز اٹھائی جارہی ہے لیکن اس سلسلے میں جو ذمہ داریاں حکومت پر عائد ہوتی ہیں انہیں آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ اور بچے عید کے دن بھی اپنی ماں اور بیٹی کا انتظار کریں۔ ان کے تکلیف ا حساس حکمرانوں کو ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام نے قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے دعائیں کیں ، دعائوں کے سلسلے کو یاد رکھا جائے۔ پوری قوم کو جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے ان بچوں اور والدہ کی جانب عید کی مبارکباد دیتی ہوں اور اس موقع پر اس عزم کا اظہار کرتی ہوں کہ قوم کی بیٹی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.