مزاحیہ ڈرامہ عید کا چاند آرٹس کونسل کراچی میں (آج) پیش کیا جائیگا

شکیل صدیقی ،روف لالہ ،نعیمہ گرج ،شکیل شاہ ،پرویز صدیقی ،سلیم شیخ ،صائمہ حسنین کاسٹ میں شامل لاکھوں مالیت کے انعامات عوام میں تقسیم کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں پہنچادیئے گئے ، ڈائریکٹر زاہد شاہ خود بھی اس ڈرامے میں اپنی فنکاری کے جوھر دکھائینگے

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) طنزومزاح سے بھرپور مذاحیہ ڈرامہ عید کا چاند آرٹس کونسل کراچی میں کل بروز عید سے پیش ہونے کے لیے تیار ۔مذکورہ ڈرامے کے عید کے دن سے 10شوز پیش کئے جائینگے ۔تاریخ میں پہلی بار اسٹیج ڈرامے میں جدت کے کئی روپ عوام کو دیکھنے کو ملیں گے۔لاکھوں روپے مالیت کے انعامات عوام میں تقسیم کرنے کے لیے آرٹس کونسل میں پہنچادیئے گئے ۔

فرینک لنکزکلب اینڈ برانڈ مارکیٹنگ اور زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے بننے والے اس میگا بجٹ ڈرامے کے لوگ صدیوں یا د رکھیں گے ۔آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں موجودہ وقتوں میں تھیٹر کو ایک نئی زندگی دینے والے پروڈیوسر ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ رائٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ خود بھی اس ڈرامے میں اپنی فنکاری کے جوھر دکھاتے دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے ریہرسل اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے معروف فنکاروں پر مبنی کاسٹ شکیل صدیقی ،روف لالہ ،نعیمہ گرج ،شکیل شاہ ،پرویز صدیقی ،سلیم شیخ ،تبوخان،مہوش صدیقی ،صائمہ حسنین سمیت سبھی نے بہت سخت محنت کی ہے ۔انہوں نے کہاکے دبئی کے ریٹرن ٹکٹ ،موٹر سائیکلیں اورلاتعداد قیمتی انعامات کو عوام بذریعہ قرعہ اندازی جیتو کراچی ،لکی ڈرا،کوپن ٹکٹ کے زریعے دیئے جاینگے ۔ لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات ،دوہا جیولرز کی قیمتی جیولریاں،فرینک لنکز کلب کی ممبر شپ بھی دی جائینگی۔پہلی د فعہ برانڈ اسپانسرکو سستی اورمعیاری برانڈ مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کیا گیاہمار ی کوششوں سے برانڈ و اسپانسر شپ نے دلچسپی لی ہے جو ڈرامہ آن ائیر ہونے سے پہلے ہی ہٹ ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :