فردوس اتحاد کے تحت 18ویں سالانہ عید گفٹ تقسیم کا انعقاد ،200مستحقین میں عید کے کپڑے ا ور نقد رقم تقسیم کئے گئے

عید کی خوشیوںمیں مستحقین کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل رکھنا چاہئے،عارف لاکھانی فردوس اتحاد کے تحت منعقد تقریب سے ڈائریکٹر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ عارف لاکھا نی اور ڈی ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسلم خان اور دیگر کا خطاب

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 18سالانہ عید گفٹ کی تقسیم تقریب برائے مستحقین سے خطاب کرتے ہوئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر عارف لاکھانی نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں مستحق ،غریب اور نادار لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل رکھنا چاہیئے مستحقین کے اعزاز میں تقریب پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسی تقاریب کے ذریعے ہم غربت کا خاتمہ اور مستحق لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں انہوںنے خدمت خلق کے حوالے سے کاموں میں فردوس اتحاد سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ غریب اور مستحق بچیوں کی شادی ،علاج و معالجہ اور مستحق و نادار لوگوں کی کفالت کے حوالے سے فردوس اتحاد کے باہمی اشتراک سے خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہے تقری ب سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد اسلم خان نے کہاکہ مستحق لوگوں کی داد رسی کرنے والوں کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مدد اور داد رسی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے انہوںنے فردوس اتحاد کی جانب سے عید کے موقع پر مستحق اور نادار لوگوں میں عید گفٹ کی تقسیم کو قابل تقلید عمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ فعال انداز میں ایسی تقریب کے انعقاد کا مقصد کسی کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ مخیر اور صاحب ثروت افراد کو غریبو ں ،ناداروں اور مستحق لوگوں کی داد رسی کی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کرنا ہے اس موقع پر فردوس اتحاد کے سیکریٹری جنرل غلام محمد خان نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس واجد علی خان درانی ،پاکستان کسٹم کے ڈاکٹر سید پرویز رضوی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم ،سلیم صالح کے علاوہ عابد طفیل خان ،حاجی عبدالباری کا اس تقریب کے انعقاد پر تعائون کرنے پر شکریہ اداکیا اور بتایا کہ اس ماہ شعبا ن اور ماہ رمضان المبارک کے دوران سینکڑوں مستحق لوگوں میں راشن ،سلائی مشین ،کپڑے اور نقد رقم تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں جمیل احمد دہلوی ،اعجاز احمد ،عبد الرزاق ،اسلام الدین ،محمدجاوید اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :