بلدیہ کورنگی کی جانب سے نماز عید الفطر کے انتظامات،عید گاہوں اور عبادت گاہوں پر صفائی وستھرائی کے انتظامات مکمل

ممکنہ برسات کی صورت میں عید تعطیلات منسوخ کردی جائینگی ،بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو رین ایمرجنسی انتظامات مکمل کرنے ہدکی ایت

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے نماز عید الفطر کے حوالے سے عید گاہوں ،نماز عید کی اجتماع گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں پر بلدیاتی انتظامات مکمل کرلیئے ۔اہم شاہراہوں سمیت عید گاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،جراثیم کش اسپرے کے ساتھ شاہراہوں کے کناروں پر چونے کا چھڑکائو انجام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی اور MPAوقار شاہ کے ہمراہ کورنگی زون کا تفصیلی دورہ کرکے نماز عید کے انتظامات اور عید الفطر سے قبل علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں اور عید الفطر کی تعطیلات میں بارش کی صورت میں تعطیلات منسوخ کردیئے جائیں گے اورتمام شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے تاکہ دوران برسات عوام کو بلا تعطل اور بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،نماز عید کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے انتظامات پر اطمینان کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل انجام دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :