کراچی ،دائودی بوہری برادری نے عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی دائودی بوہری برادری نے عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی۔کراچی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا ۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور دہشت گردی کے واقعات ،بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیو ں کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا۔پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔نماز عید کے بعد اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔سندھ پولیس اور رینجرز کے دستوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مساجد اور اطراف میں سوئپنگ کی۔

متعلقہ عنوان :