پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال ٹالپر کا شکارپور کا دورہ

شکارپور کا وزٹ بہت ضروری تھا عید کے بعد تعارفی اجلاس ہونگے ، ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں، فریال تالپور

اتوار 25 جون 2017 18:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کا شکارپور کا طوفانی دورہ، مقبول احمد شیخ کے افطار ڈنر میں شرکت ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ، اسپیکر سندھ اسمبلی ، ایم پی ایز، ایم این ایز ، ڈسٹرکٹ چیئرمین وعہدیداروں کی شرکت ، بھیو ہائوس ، کماریو ہائوس کی دعوت پر بھی پہنچی ، شکارپور کا وزٹ بہت ضروری تھا عید کے بعد تعارفی اجلاس ہونگے ، ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں کارکن اور منتحب رکن ہم سب برابر ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی پی پی رہنما و سابقہ صوبائی وزیر سردار مقبول احمد شیخ کی جانب سے پی پی پی کے رہنما ایم این اے فریال ٹالپر کو مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر دیاگیا جس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی ، ایم این اے آفتاب شعبان میرانی ، سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ ، فراز امتیاز شیخ ، سابقہ ایم پی اے میر بابل خان بھیو ، گل محمد جکھرانی ، اسلام الدین شیخ ،صوبائی وزیر منظور وسان ، سابقہ صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو ، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین آغا مسیح الدین خان درانی، ایم این اے نعمان اسلام شیخ اور دیگر ایم پی ایز ، ایم این ایز ، لیڈیز ونگ اور شہرکے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بعد ازاں فریال ٹالپر بھیو ہائوس میر بابل خان بھیو ، صوبائی وزیر اور پی پی پی ضلع صدر میر عابد خا ن بھیو کی دعوت پر بھیو ہائوس پہنچی وہاں پر فریال ٹالپر کا شاندار استقبال کیا گیا اس کے بعد پی پی پی رہنما فریا ل ٹالپر گوٹھ ترائی پی پی پی ضلع شکارپور کے جنرل سیکریٹری سردار زادہ ذوالفقار علی خان کماریو ، ٹائون چیئرمین نجف علی خان کماریو ، وائیس چیئرمین امیر علی خان کماریو ،سابقہ ضلع نائب ناظم تقی عباس کماریو کی دعوت پر گوٹھ ترائی پہنچی جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا ،ا س موقعے پر ذکر کردہ پی پی پی کے رہنما اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی و دیگر رہنما موجود تھے ، مختلف مقاما ت پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے فریال ٹالپر نے کہاکہ شکارپور کا دورا میرے لیے بہت ضروری تھا کم وقت ہونے کے باعث کونسلرزودیگر پی پی پی کے ورکرس سے تعارف نہیں ہوسکا عید کے بعد تعارفی اجلاس بھی ہونگے ، انہو ںنے کہاکہ پی پی پی کا نعرا جیئے بھٹو ہے اور ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں پی پی پی کے نظر میں کارکن بڑی اہمیت کے حامل ہیں ایم پی ایز، ایم این ایز ، وڈیرے ، سردار اور کارکن پارٹی میں سب برابر کی حیثت رکھتے ہیں ،پی پی پی میں کوئی دھڑا بندی نہیں الیکشن سے قبل پی پی پی مخالف اتحاد بنتے ہیں مگر یہ پارٹی بھٹو کی پارٹی ہے مخالفین کو ہمیشہ عوام شکست دیتا ہے اور کامیابی پی پی پی کی ہوتی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ 2018 انتخابات کے لیے امیدواروں کا فیصلہ بورڈ کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا ،انہو ںنے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہدایت بھی کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں اپنے اپنے ورکروں اور ووٹروں کے قریب رہیں ان کے مسائل حل کریں ۔