عید پر ہمیں غریب رشتے داروں، پڑوسیوں، یتیم ، مسکین ، مفلس و نادار افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی عبادات کے بعد اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے ایک بار پھر ہمیں عید سعید کی خو شیاں عطا کی ہیں ہمیں اپنے غریب رشتے داروں، پڑوسیوں، یتیم ، مسکین ، مفلس و نادار افراد کو بھی اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئیے کیونکہ یہی اسلام کی تعلیمات اورعید الفطرکا تقاضہ ہے۔

(جاری ہے)

آغاسراج درانی نے کہا کہ مثبت رویئے کے باعث ہی ہمیں عید کے ایام میں خوشی کے دلکش لمحات میسر آتے ہیں ہمیں اپنے ان رویوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہوگا ۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عزم کرنا ہے کہ ہر آنے والا ماہ و سال صوبے اور وطن عزیز کے لئے خوش حالی کا پیغام لائے ۔ انہوں نے سانحہ احمد پورشرقیہ پررنج والم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عید کے موقع پر ہمیں غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھنا چاہیے اورنمازعید کے موقع پراپنی دعاوں میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کوخصوصی طورپریاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :