صدقہ فطر نمازعید کی ادائیگی سے قبل ادا کرنا واجب ہے ،علماء کرام ومشائخ عظام

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) علماء کرام اورمشائخ کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر نمازعید کی ادائیگی سے قبل ادا کرنا واجب ہے صدقہ فطر کا ادا کرنا سب پر واجب ہے۔صدقہ فطر کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ نبی اکرمﷺ کی حدیث ہے کہ عید الفطر سے قبل پیدا ہونے والے ایک دن کے بچے کا فطرانہ ادا کرنا بھی لازم ہے۔

(جاری ہے)

صدقہ فطر نمازعید سے قبل ادا کرنا لازمی ہے اگرعید کی نمازسے قبل فطرانہ ادا کیا جائے تو اسیصدقہ مقبول کہا جاتا ہے اور جو نماز کے بعد ادائیگی کرے تو اسے عام صدقوں میں سے ایک صدقہ قراردیا جائے گانہ کہ واجب صدقہ ۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور روزے کے فدیے کی کم از کم شرح 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہیئے تاہم صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ۔مفتی منیب نے بتایا کہ گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے ہے جب کہ جو کے حساب سے 240 روپے، کھجور اور کشمش کے نصاب سے صدقہ فطر کی شرح 1600 روپے فی کس بنتی ہے۔