عام لوگوں کی طرح سیاستدان بھی میٹھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منائیں گے،خواتین سیاستدانوں نے عید کی مناسبت سے خوب تیاری کرلی

بلاول بھٹو نوڈیرو، وزیراعلیٰ سندھ واہڑ شریف، آغا سراج دنی گڑھی یاسین کوٹ، خواجہ اظہار الحسن کراچی، قائم علی شاہ خیرپور اور خورشید شاہ سکھر ،نثار کھوڑو لاڑکانہ میں عید منائیں گے

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) عام لوگوں کی طرح سیاستدان بھی میٹھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منائیں گے۔ خواتین سیاستدانوں نے عید کی مناسبت سے خوب تیاری کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عید کا تہوارنوڈیرومیں منائیں گے نمازعید الفطرکے بعد وہ گڑھی خدابخش جائیں گے اورپیپلزپارٹی کے شہدا کی قبروں پرحاضری دیں گے ۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ عید اپنے آبائی علاقے واہڑشریف میں منائیں گے اورنمازعید کی ادائیگی کے بعد لاڑکانہ گڑھی خدابخش روانہ ہوجائیں گے ۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی عید الفطرکی نمازاپنے آبائی علاقے گڑھی یاسین کوٹ درانی میں ادا کریں گے ،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن عید کی نمازکراچی میں ادا کریں گے ،سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ خیرپورمیں جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سکھرمیں پیپلزپارٹی سندھ کے صدراورسینئروزیرنثارکھوڑو عید کی نمازگڑھی خدابخش لاڑکانہ میں اد اکریں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نوڈیرومیں شام کوپیپلزپارٹی کے کارکنان سے عید ملیں گے ۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بیشترصوبائی وزرا اورارکان سندھ اسمبلی عید منانے کے لیے اپنے اپنے آبائی علاقوں کوروانہ ہوگئے ہیں صوبائی وزیرمنظوروسان،مخدوم جمیل الزمان،ڈاکٹرسکندرمیندھرو،جام مہتاب ڈہر،محمد بخش مہردیگرصوبائی وزرا اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے بعد عید کے روز گڑھی خدابخش پہنچیں گے اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اورپارٹی کے دیگرعہدیداروں سے عید ملیں گے۔

گورنرسندھ محمد زبیر عید کراچی میں ادا کریں گے جبکہ تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی عید الفطرکراچی میں منائیں گے ۔فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارا عید کا تہوار پیر جو گوٹھ مسابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اپنے ابائی گاں ڈوڈھارو تھر،سابق وزیر اعلی سندھ سید مظفر حسین شاھ ابائی گاں کھیجراڑی سیداورسابق گورنر اور وزیر اعلی سندھ ممتاز علی بھٹو عید کا تہوار اپنے ابائی گاں کیٹی ممتاز میں منائیں گے ۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ و قومی اسمبلی اور سینیٹ عید کاتہوار اپنے اپنے علاقوں میں منائیں گے۔ سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان نے عید الفطرکی تیاری کے لیے خوب شاپنگ کی ہے اورعید کی تیاری میں فیملی ارکان کے ساتھ بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسیماضیا ، نصرت سحرعباسی اورارم خالد کا کہنا ہے کہ عید توبچوں کی ہوتی ہے جب بچے روایتی جوش وجذبے سے عید مناتے ہیں تو بڑوں کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ عید کی تیاری کے لیے کپڑوں کی خریداری کے علاوہ پکوان کی تیاری کا خاص انتظام کیا گیا ہے خواتین ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ عید الفطرکا دن گھرکے افراد کے ساتھ جبکہ عید کا دوسرا دن وہ پارٹی کی عید ملن تقریبات میں شرکت کریں گی۔