پاکستانی نوجوان با صلاحیت اور اعلیٰ درجہ کی ذہانت کے حامل ہیں، گورنر سندھ
با صلاحیت نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں بھرپور سہولیات فراہم کرینگے، محمد زبیر این ای ڈی یونیورسٹی طلبہ سے ملاقات ، سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے کا ماڈل تیار کرنے پر کیش ایوارڈ ز بھی دیئے
اتوار 25 جون 2017 18:40
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جامعات کسی بھی معاشرہ کی ترقی کو جانچنے کا پیمانہ ہوتی ہے قومی ترقی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اہم کردار ادا کررہے ہیں اس ضمن میں یونیورسٹی کے تجربہ کاراور ماہر اساتذہ طلبہ کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے یہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، وفاقی حکومت ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفاد ہ حاصل کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیر اعظم پاکستان اسکیم کے تحت جامعات میں پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ کی تقسیم سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفاد ہ حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے ، مثبت نتائج کے حصول کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے اب دوسرے سیمسٹر میں داخل ہونے والے تمام طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیکر ہی ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکتا ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہورہے ہیں ۔گورنر سندھ نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ کے تیا ر کئے جانے والے ماڈل کے کاپی رائٹ میں وہ بھرپور تعاون فراہم کرینگے اور ایسے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی جو تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.