(ن) لیگ کا کئی بار نہیں بلکہ پہلی بار شفاف احتساب ہو رہا ہے‘ چوہدری اعتزاز احسن

شر یف خاندان احتساب سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ‘ملک میں عام انتخابات2018سے پہلے بھی ممکن ہیں‘گفتگو

اتوار 25 جون 2017 18:30

(ن) لیگ کا کئی بار نہیں بلکہ پہلی بار شفاف احتساب ہو رہا ہے‘ چوہدری اعتزاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران کواحتساب کو سازش قراردیکر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ کا کئی بار نہیں بلکہ پہلی بار شفاف احتساب ہو رہا ہے جو ان کو برداشت نہیں ہورہا ہے مگر ان کو پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا ‘ملک میں عام انتخابات2018سے پہلے بھی ممکن ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روزگفتگوکرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کیس میں (ن) لیگ والے رانگے ہاتھوں پکڑوں جا چکے ہیں اور اب انکو اپنا انجام نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے پورا شر یف خاندان اپنے اپنے انداز میں جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیا رہا ہے مگر اسکے باوجود وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور اب ملک میں شر یف خاندان کو اپنے کر توتوں کی سزاضرور ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حر کتوں سے لگ رہا ہے ملک میں وقت سے پہلے بھی عام انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں ۔