وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف 3 جولائی کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

اتوار 25 جون 2017 18:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 3 جولائی کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کے مکمل ہونے پر افتتاح کریں گے اس سلسلہ میں انتظامی اجلاس جاری ہیں جن میں وزیراعظم کے دورہ کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہیں افتتاح کے دِن چائنا سے بھی تین وفود ساہیوال پہنچے گے وزیراعظم نے گذشتہ ماہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے پہلے 630 میگا واٹ کے یونٹ کا افتتاح کیا تھا اب وزیراعظم دوسرے مرحلہ پر 1360 میگا واٹ بجلی ساہیوال کول پاور پلانٹس پیدا ہوکر نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہورہی ہے،