Live Updates

فاٹا کو جلد از جلد صوبے میں ضم کیا جائے ،ایف سی ار کے فرسودہ قانون سے قبائلی عوام تنگ آگئے ہیں،رہنماء تحریک انصاف ارشد خان

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارشد خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو جلد از جلد صوبے میں ضم کیا جائے کیونکہ ایف سی ار کے فرسودہ قانون سے قبائلی عوام تنگ آگئے ہیں ‘انہوں نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کرسکیں گے بلکہ اس سے ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ‘ارشد خان نے مزید کہا کہ فاٹا میں فوری طور پربلدیاتی الیکشن کرائے جائے تاکہ فاٹامیںراج ایف سی آر کے فرسودہ قانون سے قبائلی عوام کو چھٹکارا مل سکے ‘انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے قبائل میں خوشحالی آئیگی اور فاٹا کے عوام کی پسماندگی دور ہونے میں مدد ملے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات