پشاور، کم وولٹیج اور 16گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو واپڈا ہائوس کے سامنے دھرنا دیں ،یونین کونسل طوطہ کان مٹکنی

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) یونین کونسل طوطہ کان مٹکنی مالاکنڈ میں بجلی بلوں کی سو فی صد ریکوری اور کنڈہ کلچر نہ ہونے کے باوجود کم وولٹیج اور 16گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو واپڈا ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے ان خیالات کا اطہار یونین کونسل طوطہ کان مٹکنی مالاکنڈ ایجنسی کے معززین حاجی مشتاق کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی اور واپڈا کے اس دعوے کو سفید جھوٹ قرار دیا گیا کہ جن علاقوں میں سو فی صد ریکوری اور بجلی چوری نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کم ہو گی اجلاس میں بتایا گیا کہ ہماری یونین کونسل میں نہ صرف سو فی صد ریکوری بلکہ کنڈہ کلچر بھی نہیں ہے اسکے باوجود کم وولٹیج اور 16 گھنٹے لود شیڈنگ یہاں کا معمول بن چکا ہے اور اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو آئندہ بجلی بل جمع نہیں کیے جائیں گے اور واپڈا ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :