ْپشاور اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی قیادت بڑی کامیابیاںحاصل کریگی

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لنڈی ارباب کے رہنما انجیئر ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی قیادت میں صوبے میں بڑی کامیابی حاصل کریگی کیونکہ صوبائی حکومت اور ان کے ایم پی ایز ، اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے غائب ہوچکے ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں مکمل طورپر نا کام ہوچکی ہیں اگر صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرارہ سکتے تھے نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

لنڈی ارباب میں تین اہم راستوں کی بندش منتخب عوامی نمائندوں کی مکمل ناکامی کا نتیجہ ہے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب حکومت سے نقل کررہی ہیں لیکن نقل میں بھی تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوچکی ہے ۔ ا انہوں نے کہاکہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی قیادت میں صوبے میں بڑی کامیابی حاصل کریگی کیونکہ صوبائی حکومت اور ان کے ایم پی ایز ، ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے غائب ہوچکے ہے ۔