پشاور،مغرب ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کے درپے ہے،ہم ان تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے،رہنماء جمعیت طلباء حفیظ چمکنی

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) مغرب ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کے درپے ہے،ہم انشا ء اللہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ان خیالا ت کا اجمعیت طلباء اسلام کے رہنما حفیظ چمکنی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے عورت کو بحیثیت ماں ، بہن ، بیوی، بیٹی وغیرہ جو مقام دیا ہے ۔وہ کسی دوسرے نظام میں ممکن ہی نہیںاسلام روز ازل سے ہی کمزور طبقوں کے حقوق پر زور دیتا اور مطالبہ کرتا آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام کی برکات سے ہی فرد و معاشرہ کی زندگی، گھر اور شہر و ملک کی زندگی ، بازار و کاروبار کی زندگی سمیت ہر ایک لمحے اور ہر ایک مقام ِ موجود و غائب کی زندگی میںامن ، چین و سکون کی ٹھوس ضمانت دی جاسکتی ہے اور اسی سے ہر خشک و تر ، ہر بحر و بر اور ہر پست و بالا میں خوشیوں کی بہار برپاہو سکتی ہے اور اس کی ضمانت صر ف اور صرف قرآن اور صاحب قرآنﷺ ہیں ۔مگر آج مغرب کے بد نہاد منصوبہ ساز اسی کے خلاف بد ترین سازشوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :