بورڈ آف گورنرکے نام پر سرکاری کالجز کی نجکاری کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں، حکومت کالج اساتذہ کو نت نئے تجربات سے ہر اساں کرنے کی بجائے ان کو اعتماد میں لے کر تعلیمی تبدیلی کوآگے بڑھیں

کالج اساتذہ رہنمامستجاب خان کا دیگر کے ہمراہ خطاب

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) بورڈ آف گورنرکے نام پر سرکاری کالجز کی نجکاری کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے، صوبائی حکومت کالج اساتذہ کو نت نئے تجربات کے ذریعے ہر اساں کرنے کی بجائے ان کو اعتماد میں لے کر خوشگوار تعلیمی تبدیلی کے آگے بڑھیں ۔ خوف وہرا س کے سائے تلے تعلیمی ترقی کا باب ادھورہ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار کالج اساتذہ رہنمائوں مستجاب خان ،مستعمر خان اور دیگر نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت کالج اساتذہ کے عرصہ دراز سے التوا ء میں پڑے ہوئے پروموشن کیسز فل فور نمٹا دیں ۔ انٹر تک مفت کُتب کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ اور خواتین کالجز میں ڈے کیئر سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اور خواتین کالج اساتذہ کے لئے 5000ہزار ماہوار محرم الائونس کا اعلان کیا جائے ۔ ایم فل الائونس کو بڑھا کر 5000ہزار روپے ماہوار کیا جائے ۔ تدریسی الائونس کا اجراء کیا جائے ۔ تمام اساتذہ کو انکم ٹیکس سے مثتثنیٰ قرار دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :