پشاور،خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف شہروں میںعید الفطر جوش و خروش سے منائی گئی

شہر بھر میں مسجد مہابت خان ،قاسم علی خان سمیت کئی مساجد میں نماز عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف شہروں میںعید الفطر جوش و خروش سے منائی گئی جس کے لئے شہر بھر میں مسجد مہابت خان ،قاسم علی خان اور کئی مساجد میں نماز عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے،عید الفطر کی نماز کے بعد اجتماعی دعائیں بھی کی گئی جس میں مسلمان میں یکجہتی کے لئے اور پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لئے دعائیں کی گئی، عید کے موقع پرپشاور شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور شہر بھر میں پولیس اہلکار نماز عید کے موقع پر الرٹ کھڑے تھے اور کئی جگہوں پر تلاشی بھی لی جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

عید کے روز بچوں نے رنگارنگ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور بچیوں نے ہاتھوں میں مہندی اور دیگر طریقوں سے اپنے آپ کو سجایا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ پشاور پولیس کی ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم کے باعث اسلحہ کا بے دریغ استعمال تو نہیں ہوا لیکن بازاروں میں بچوں نے اسلحہ نما کھیلوں سے کھیل رہے ہیں اس کے علاوہ پناخے اور دیگر دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی کررہے تھے۔شدید گرمی کے باعث شہر میں صبح کے وقت جوش و خروش دیکھنے کو ملا مگر بعد ازاں شدید گرمی میں لوگوں نے گھروں کا رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :