تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 4جواریوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 25 جون 2017 18:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے ہوئے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کی کہ چند اشخاص نئی آبادی گرجا روڈ کے علاقہ میں بذریہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رشید ، اورنگزیب، ارشد اور رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 10340/-روپے اور 04عدد موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :