منشیات فروشوں اور سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 9 ملزمان گرفتار

اتوار 25 جون 2017 18:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی9ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گوجر خان پولیس نے ہارون سے 1700گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے سرفراز سے 480گرام چرس، حمیدہ بی بی سے 1200گرام چرس ، تھانہ چونترہ پولیس نے غلام سجاد سے 250گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے فرحان سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے سراج سے 01 عدد چاقو برآمد کر لیا جبکہ سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے علی خیل، امجد اور فیصل کے خلاف سیکورٹی آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :