عید کے موقع پر پولیس شہداء کے اہلخانہ کو یاد رکھا جائے، صوبائی وزیر داخلہ سندھ

اتوار 25 جون 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل کی جانب سے تمام رینج اور زونل ڈی آئی جیز سمیت تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ عید کے موقع شہید سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ کے گھروں پر جاکر ان کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کریں اوربچوں میں تحائف تقسیم کریں تاکہ عوام کے تحفظ کے لئے جانیں نچھاور کرنے والوں کے ورثا اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے رینج اور ضلعی پولیس افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کہ اہل خانہ سے ان کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں بالخصوص تعلیم اور صحت سے متعلق تاکہ ان تمام مسائل کا فوری طور پر حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :